ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ لاہور میں کھیلے گئےایونٹ کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز اسکور کیے۔ کنگز کی جانب سے جیمز ونس ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خوشدل شاہ نے برق رفتار 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ عرفان خان نیازی 40، کپتان ڈیوڈ وارنر 30، ٹِم سائفرٹ 22 اور عمیر بن یوسف 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 جبکہ ڈیوڈل ولی اور کرٹس کیمفر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران غلام 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر خان 26، عبید شاہ 14، کرٹس کیمفر 12، افتخار احمد 8، مائیکل بریسویل 2، عثمان خان 1، اسامہ میر 1،ڈیوڈ ولی 0 اور کپتان محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خوشدل شاہ اور میر حمزہ نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جمعہ، 2 مئی، 2025
Home
GNN
The Express News
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں