t"/>

تازہ ترین

بدھ، 14 اکتوبر، 2026

میں بھولوں گا نہیں؛ حوثیوں کو مڈٹرم الیکشن کے بعد دیکھ لوں گا؛ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کرکے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور وہ امریکی انتخابات کے بعد اس معاملے کو نہیں بھولیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہی۔ انھوں نے حوثیوں کے حالیہ حملوں کو انتہائی نامناسب قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ کارروائیاں ممکنہ طور پر ایران کے کہنے پر کی جارہی ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایک سال قبل امریکی بمباری کے بعد حوثیوں نے خود ہی مجھ سے جنگ بندی کی درخواست کی تھی اور پھر وہ طویل عرصے تک خاموش رہے تھے لیکن اب دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ https://ift.tt/agriSDP صدر ٹرمپ کے بقول حوثی غالباً ایران کے کہنے پر دبارہ سرگرم ہوئے ہیں جو کہ ایک ناکام ملک ہے جس کے پاس کوئی بحریہ نہیں، کوئی فضائیہ نہیں، دنیا کی بدترین معیشت اور 301 فیصد تک مہنگائی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ حوثی بہت برے طریقے سے سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ مڈٹرم الیکشن سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانا چاہتے ہیں یہ بالکل اچھی بات نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو انھیں سمجھانا چاہیے کہ میں انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا میں تو پہلے ہی ایک بہت بڑی اور تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد میں وہاں ہوں گا اور میں کبھی نہیں بھولوں گا جو حوثی ابھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے میں پائلٹ سمیت 13 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید