t"/>

تازہ ترین

منگل، 30 اکتوبر، 2018

ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

نئی دہلی: ٹینس اور کرکٹ کی شاندار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کرکٹرشعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آج صبح بیٹے کی پیدائس ہوئی، جس کا اعلان خود شعیب ملک نے ٹوئٹر پرکیا۔

کرکٹر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ان کے گھربیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ ثانیہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے شکریہ بھی کیا۔

اس سے قبل دونوں نے ہی بچے کے نام کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارے گھرجب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ ’’مرزا ملک‘‘ ہوگا۔

پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی اور 8 سال بعد وہ والدین بنے ہیں۔

The post ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہاں ننھے مہمان کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AyTxWr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید