t"/>

تازہ ترین

منگل، 30 اکتوبر، 2018

چہلم امام حسینؓ و شہدائے کربلا آج مذہبی عقیدت و احترام منایا جا رہا ہے

 کراچی /  لاہور /  اسلام آباد: نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین ؓاور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

چہلم امام حسینؓ و شہدائے کربلا کے سلسلے میں آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں تعزیہ کا مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا،جلوس کی سکیورٹی کے لئے 12 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔ جلوس کے روٹ میں شامل تجارتی مراکز عارضی طور پر بند رکھے جائیں گے جب کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل روٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

جلوس کے اختتام تک لوئر مال،پیر مکی یوٹرن ،ضلع کچہری،اندرون سرکلر روڈ،موری گیٹ تا چوک اسلامیہ اور لوئر مال سے ملحقہ شاہراہیں بند رہیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر شاہدرہ موڑ تا ایم اے او کالج میٹرو بس سروس معطل رہے گی جب کہ جلوس کے روٹ پر جیمرز کی مدد سے موبائل سروس بھی  بند رکھی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا،مرکزی کنڑول روم سے سیکیورٹی امور پر نظر رکھی جائے گی جب کہ چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر آج (منگل) کو ملک کے چاروں صوبوں میں موبائل فون سروس صبح 9بجے سے رات 9بجے تک معطل رہے گی۔

چہلم امام حسین ؓ کے سلسلے میں آج کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج بند رہیں گے

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چہلم کے موقع پر 30 اکتوبربروز (آج)منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آج سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل رہے گی۔

The post چہلم امام حسینؓ و شہدائے کربلا آج مذہبی عقیدت و احترام منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DbwAuJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید