t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 28 فروری، 2019

امریکی صدر اورشمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

ہنوئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان دو روزہ تاریخی ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہر ہنوئی میں ہونے والی امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی ملاقات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئی۔ تاہم دونوں رہنماؤں کی ٹیمیں مستقبل میں اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گی۔

ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے، روانگی کے وقت امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اِن کو فون بھی کیا جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ابھی ویتنام میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ ویتنام کی قیادت سے اہم امور پر مذاکرات کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بغیر کسی معاہدے کے اختتام کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملاقات کا خاتمہ معاملے کو مزید گہرائی میں دیکھنے اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے ایک موقع ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ویتنام میں دوسری تاریخی ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے اور شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری تھے۔

 

The post امریکی صدر اورشمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BWVJHs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید