اسلام آباد: پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پیغام بھارت بھجوایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے پیغام پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا، پاکستان کو بھارتی جواب کا انتظار ہے اور بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی تھی ۔
The post وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے کا پیغام بھارت بھجوادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EjOjOQ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں