t"/>

تازہ ترین

منگل، 7 دسمبر، 2021

کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا

 ممبئی: ویرات کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا۔

اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، وہ پہلے ہی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوچکے ہیں، دورہ جنوبی افریقہ کیلیے ٹیم کے انتخاب کی خاطر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہوگا، جس میں نہ صرف ویرات کوہلی کی ون ڈے قیادت پر غور ہونا ہے بلکہ اجنکیا راہنے کی ٹیسٹ ٹیم میں نائب کپتانی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسی طرح طویل طرز میں سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما کی جگہ بھی زیر غور آئے گی، اس حوالے سے چیف سلیکٹر چیتن شرما اور دیگر سلیکٹرز ابے کوروولا اور سنیل جوشی بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی اور سیکریٹری جے شاہ سے میٹنگ کریں گے۔

The post کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید