t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 28 مئی، 2022

وزيراعظم کا غريبوں کيلئے ماہانہ28ارب روپے ريليف پيکيج کااعلان

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اس وقت وزيراعظم کا منصب سنبھالنا کڑے امتحان سے کم نہيں ہے۔

قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ نے جس ذمہ داری کيلئے منتخب کيا وہ ميرے ليےاعزاز ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ ذمہ داری اتحاديوں کی جانب سے سونپی گئی ہے جس پر اپنے پارٹی قائد اور ديگرپارٹی قائدين کاشکريہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتمادکيا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پہلی بار دروازےکھولے گئے پھلانگے نہيں گئے،یہ پارلیمان کی جیت ہے، عوام نے مطالبہ کياکہ کرپٹ حکومت سے جان چھڑائی جائے اور ہم نے مطالبے کوعملی جامہ پہنايا۔

وزيراعظم کا کہنا تھا کہ ايک شخص مسلسل جھوٹ بول کر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچارہاہے، ہمارے سفيرنے بھی سازش کی کہانی کومسترد کرديا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے2 بار کہا کوئی سازش نہيں ہوئی۔

شہبازشريف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت بدترين حکمرانی کے بعد تباہی چھوڑ کرگئی ہم نے پاکستان کو بچانے کا چيلنج قبول کيا، پاکستان آئين کے مطابق چلے گا،کسی ايک فرد کی ضدسےنہيں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشريف کے دور ميں پاکستان ترقی کررہا تھا اور عمران خان نے اُس وقت بھی دھرنے کاڈرامہ رچايا جب چينی صدرسی پيک کامعاہدے کرنے پاکستان آرہے تھے جس سے معاہدہ تاخیر کا شکار ہوا۔

وزيراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ايم ايف سے معاہدہ آپ نے کياہم نےنہيں، آئی ايم ايف کی سخت شرائط آپ نے مانيں ہم نے نہيں۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو تاريخ کے بدترين قرض کے نيچےدفن کردياگيا، عالمی اداروں نےکہا سب سے زيادہ کرپشن آپ کے دور ميں ہوئی۔

شہبازشريف کا کہنا تھا کہ ماضي ميں بھی مشکل حالات کا کاميابی سے سامناکيا، مشکل فيصلہ کرنےکو تيار ہيں،ہروہ کام کرینگے جس ميں ترقی ہو۔

وزيراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے دل پر پتھرکر پٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں اضافہ کيا کیونکہ دنياميں پٹرول،ڈيزل کی قيمتيں آسمان کوچھورہی ہيں، سابق حکومت نے اپنے فائدے کيلئے سبسڈی کا اعلان کيا، يہ فيصلہ پاکستان کو معاشی ديواليہ سے بچانے کی جانب اہم قدم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم غریب عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے ماہانہ کے فنڈ سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں جس کےتحت فوری طور پر پاکستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ افراد پر مشتمل ہیں، یہ ریلیف اس کے علاوہ ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ کی صورت میں پہلے ہی ان خاندانوں کو دی جارہی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید