t"/>

تازہ ترین

منگل، 30 اکتوبر، 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

رشتہ داروں کی مخالفت کا سامنا کچھ زیادہ ہی رہے گا، بہتر ہے کہ آپ ان سے اپنے تعلقات محدود ہی رکھیں تاکہ انھیں کچھ کرنے کرانے کا موقع ہی نہ مل سکے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

نئے نئے لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا اور آپ ان سے ذاتی فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے ان کی مشاورت سے آپ کا اہم معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

شادی کے خواہش مند حضرات باوجود کوشش من پسند فرد کو منانے میں کامیاب نہ ہو سکیں گے، البتہ والدین کی رضامندی سے کسی بہتر جگہ رشتہ طے پا سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر آپ کا ارادہ بزنس میں تبدیلی کا ہے تو موجودہ وقت آپ کے ارادوں کی تکمیل کے لیے کافی بہتر ثابت ہو سکتا ہے البتہ شراکتی کاروبار سے منسلک افراد کے لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ضروری ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے اپنے سسرالی رشتہ داروں پر حد سے زیادہ اعتبار ہرگز نہ کریں یہ آپ کے خلاف آپ کے شریک حیات کو بہکا سکتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنی ذہنی کیفیت کے پیش نظر کوئی بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے نظرثانی ضرور کر لیں، موجودہ وقت آپ کے لیے ذہنی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بلاشبہ آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں مگر آپ اس پوزیشن کو اسی وقت مستقل کر سکتے ہیں اگر آپ اپنے دل و دماغ سے کام لینا شروع کر دیں آج کا دن منصوبوں کی تکمیل کا دن ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

اپنے اردگرد کے حالات کا جائزہ لیتے رہیں یہ نہ ہو کہ آپ کے افسران کو آپ پر بھڑکنے کا موقع مل جائے اور آپ کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دوست آپ کی شریک حیات کو آپ کیخلاف بھڑکانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور دوست بھی وہ جس پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں لہٰذا انھیں اپنے گھریلو ماحول سے دور ہی رکھیں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

اپنی صحت جسمانی کی جانب سے محتاط رہیں، نزدیکی سفر کا پروگرام فی الحال کینسل ہی کر دیں تو بہتر ہے البتہ باہر کا سفر کرنے والے حضرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

شاپنگ کا پروگرام بنے گا اور آپ کا زیادہ وقت گھر سے باہر گزرے گا، آج کا دن آپ کوئی انعام وغیرہ لے کر رکھ لیں آنے والے وقت میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی دوست کو دی ہوئی رقم بآسانی واپس تو مل جائے گی مگر باوجود کوشش اسے بچانہ پائیں گے اور بچت کا خانہ خالی ہی رہ جائے گا بلکہ ہو سکتا ہے آپ کو کچھ رقم ادھار لینا پڑ جائے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید