t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 14 فروری، 2026

بھٹو کی سزا کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پھانسی کا معلوم ہوگیا تھا، سینئر اداکار کا انکشاف

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی سزائے موت کا علم ہوچکا تھا۔ پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کی جانب سے پاکستان کے معروف فلم اسٹار شاہد نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پروگرام " گپ شپ "میں میڈیا کے نمائندوں سےملاقات کی۔ اس موقع پر فلمسٹار شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہمیشہ محبتیں ملیں جس کا تسلسل جاری ہے، جب بھی یہاں آتا ہوں بہت زیادہ پذیرائی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی ازسرنوبحالی حکومتی سرپرستی سے ممکن ہے کیونکہ انڈسٹری کی مسلسل زبوں حالی کی وجہ ابھی چیلنجز زیادہ بڑھ چکے ہیں، اس سلسلے میں نئے سینیما گھروں کی تعمیر اور فلم پروڈکشن کے حکومتی سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے دوران میں فلمی صنعت عروج پر تھی، میں بھٹو کا بہت بڑا عاشق ہوں، اُن کے دور میں مجھ سمیت دیگراداکاروں کو  جتنی پذیرائی ملی اتنی عزت پھر کبھی نہیں ملی۔ اداکار شاہد کا کہناتھا کہ مجھے اس بات کاپتہ چل چکا تھا کہ بھٹو صاحب کا فیصلہ ہوچکا ہے،جس صبح پھانسی کا فیصلہ لکھا جاناتھا اس سے  ایک رات قبل میں کیس کے جج مولوی مشتاق کے گھر پر رات کے 2 بجے پہنچا کیونکہ ان سے گھریلو مراسم تھے،انھیں نیند سے جگا کر میں نے ان سے گزارش کی کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی نہ دیں۔ شاہد کے مطابق جواب میں مولوی مشتاق غصے میں آگئے اور انھوں نے کہا کہ تم  کوئی سیاستدان ہوجو یہ بات کہہ رہے ہو، یاد رکھو کے تم ایک فلمی اداکار ہو؟۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، جو کہ میری نظرمیں پاکستان کا بہت بڑا نقصان تھا کیونکہ قائد اعظم کے بعد بھٹوکی شخصیت سیاسی اعتبار سے سحرانگیز تھی،سن 71 کی جنگ کے حوالے سے ہماری ذاتی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں پاکستانی اداروں اور افواج پاکستان نے بہت سپورٹ کیا، اس مشکل سبجیکٹ کی فلمبندی کے لیے اس وقت کے ٹینکس اور ہوائی جہاز مہیا کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ فلم سازی پرکام ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں یہ سلسلہ کامیاب رہا ہے۔ اداکار شاہد کا کہنا تھا کہ برسوں قبل فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے نیف ڈیک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،مگر نیف ڈیک نے بجائےڈائریکٹر اور پرڈیوسرز کو سپورٹ کرنے کے خود ہی آگ اورخون کے ٹائٹل سے فلم بناڈالی جو باکس آفس پر ڈیڈ فلاپ ہوئی،تقریب کے اختتام پراداکار شاہد کو سندھی اجرک،ٹوپی پہنائی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید