معروف نعتیہ شاعر اور برجستہ مزاحیہ شعر کہنے والے سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سید سلمان گیلانی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ سید سلمان گیلانی کو نعتیہ کلام لکھنے کی وجہ سے شاعر ختم نبوت ﷺ کا لقب بھی ملا جبکہ اُن کے والد سید امین گیلانی تحریک ختم نبوت کے متحرک رہنماؤں میں شامل تھے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید امین گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔
اتوار، 22 فروری، 2026
نعتیہ کلام لکھنے والے شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں