حکومت پنجاب نے لاہور میں بسنت کے دوران پروازوں کے آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم حکم نامہ جاری کیا اور اطراف میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں بسنت کے دوران فلائٹ آپریشنز کو محفوظ رکھنے کیے لیے ائیرپورٹ کے قرب و جوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ ایریاز میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت کے حوالے سے ایڈنڈم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پابندی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ایوی ایشن سیفٹی کے حوالے سے سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایئرکرافٹ لینڈنگ ایریا میں نادرآباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور بلاکس P, Q, R اور S شامل ہیں، ایئرکرافٹ ٹیک آف کے راستے میں الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، تاجپورہ سے ملحقہ کینال بینک روڈ اور تاجپورہ کے علاقے شامل ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے ان تمام علاقوں میں بسنت کے دوران بھی پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے سیکشن 6(1) کے تحت حکومتی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
جمعہ، 6 فروری، 2026
لاہور؛ بسنت کے دوران پروازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں