حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اسرائیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ حزب اللہ نے یہ حملے کس جگہ کیے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کہاں سے ہے۔ ادھر حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جو رملہ میں واقع ہے اور جسے ریحعام بیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حزب اللہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے میں ایک سیٹلائٹ مواصلاتی اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ہائیلا میں بیت شیمش میں واقع ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے بھی اسرائیل کے وسطی علاقے کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ یہ کلسٹر میزائل حملہ تھا۔
منگل، 10 مارچ، 2026
حزب اللہ کا اسرائیل میں فوجی ہیڈکوارٹر پر بڑا میزائل حملہ؛ 16 افراد زخمی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں